مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی بدھ کے دن وسطی ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے
تفصیلات کے مطابق صدر رئیسی دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کریں گے۔
صدراتی عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر رئیسی کا تاجکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے دو سال پہلے دوشنبے کا دورہ کرچکے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جدید دور شروع ہوا تھا۔
دوسری جانب امامعلی رحمان نے بھی نو سال کے وقفے کے بعد 2022 میں ایران کا دورہ کیا تھا۔
تاجکستان کی وزارت خزانہ کے سرمایہ کاری کمیشن نے چند دنوں پہلے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں نشست منعقد ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مطابق دونوں ممالک کے صدور کی دو طرفہ ملاقات اس سفر کا حصہ ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے وفود بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے رہنما تاجکستان اور ایران کے چیمبر آف کامرس کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
تاجکستان کے دورے کے بعد صدر رئیسی ازبکستان جائیں گے اور علاقائی کونسل برائے سرمایہ کاری کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ